MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’اگر بھارت ہمارے پانیوں میں آئے گا تو پھر کسی قسم کا گلہ نہ کرے

0 607

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر بھارت ہمارے پانیوں میں آئے گا تو پھر کسی قسم کا گلہ نہ کرے‘۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ سال کوشش کی تھی تو سب میرین کو پکڑا لیا تھا لیکن مارا نہیں۔انہوں نے کہا ہم پرامن قوم ہیں اس لیے ہم نے بھارت کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا، کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ’’ انف ازانف‘‘ ہماری طرف سے یہ آخری وارننگ تھی اور اگر اب بھارت ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.