MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی،ڈالر270 روپے کا ہو گیا۔پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی،انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا ہے اور اپنے کیس ختم کرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے،لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے،ہم انکا مقابلہ کریں گے اور فتح حق کی ہو گی۔
10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہوں گی،قوم پیٹ پر پتھرباندھ لے گی لیکن قومی خود مختاری پر سودا نہیں کرے گی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ادارے اور اثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں،آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں،معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں،90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو لوگ سڑکوں پر فیصلہ ہو گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ لاہور والے تیار ہوجائیں، عمران خان اگلے جمعے تک ٹھیک ہوجائیں گے، غریب مر رہے ہیں، اب لاہوریوں کو باہر نکلنا ہوگا، عمران خان کو کراچی سے ٹرین مارچ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 255 روپے ہوچکی، جبکہ یہ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کیلئے میری تجویز ہے کہ انہیں کراچی سے ٹرین مارچ کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار منشی نے تو ڈالر کو 200 سے نیچے لانا تھا لیکن ڈالر255 روپے پر پہنچا دیا،اب منی لانڈرنگ کرنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ255 ڈالر کا خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے قیمت 255 روپے 70 پیسے کی،ڈالر 255 کا ہوگیا تو پیٹرول کا کیا ہوگا؟اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہو گی،آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں پڑ گیا،صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.