MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کی ریلی کی کال پراسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی کا مراسلہ جاری

0 341

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کی ریلی کی کال پراسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی جگہ جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کل ریلی کی کال پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہراقتدار میں جلسے جلوسوں پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے زائد افرادکسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےیہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے.ہر قسم کے اجتماعات، جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔
عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پمزہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہبازگل سے ملنے نہیں دیا گیا، میرا پہلا سوال ہے پولیس آخر کس سے آرڈر لے رہی ہے؟ کیا عدالت کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں ہے،دوسرا سوال یہ ہے کہ بتایا جائے یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا پھر ڈنڈے کی حکمرانی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ شہبازگل کے لیے کل اسلام آباد میں ریلی نکال رہا ہوں، سب کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، اگر اس طرح کا تشدد ایک سیاسی ورکر پر ہوسکتا تو پھر تشدد کسی پر بھی ہوسکتا ہے، کل مغرب کے بعد ریلی نکالوں گا، سب شرکت کریں۔

- Advertisement -

میڈیا کا منہ بن کرکے ، تشدد کرکے چوروں کو ہم پر مسلط کیا جارہا ہے، اس سے بہتر ہے چوروں کی غلامی سے بہتر ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان اور لیگل ٹیم کو شہبازگل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملزم شہباز شبیر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔
ہسپتال میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کریں۔ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شہبازگل سے ملاقات کرنے پمز ہسپتال پہنچ گئے، ان کے ہمراہ پارٹی رہنماء بھی ہمز ہسپتال گئے ہیں، لیکن اسلام آباد پولیس نے عمران خان اور لیگل ٹیم کو شہبازگل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
مزید برآں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شہباز گل پر تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں شہباز گل کو بھرپور قانونی و اخلاقی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو 21 اگست کے جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عمران خان کل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرینگے، ریلی راولپنڈی سے شروع ہوکر ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.