MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم این اے محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز “کے مطابق محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا،اس حوالے سے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے، میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.