سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
کراچی(مسائل نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1824ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772روپے کا اضافہ ہوگیا۔
- Advertisement -
بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی، اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 141600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 121400 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔
[…] (مسائل نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے […]