MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلمان مجھے پہناوے اور ہندو مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دیتے، عرفی

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے لیے ممبئی میں کرائے کے گھر کا حصول مشکل ہوگیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.