MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

1 308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا-گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔
اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ۔ سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت نے حلف لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پہلا تقرر اپنے پرنسپل سیکریٹری کا کیا۔ حالانکہ اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.