MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرٹیکل 62 ایف کے تحت 19 حلقوں کے ن لیگی امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، فواد چوہدری

2 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 19 امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، آرٹیکل 62 ایف کے تحت 19 حلقوں سے لیگی امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ،امید ہے کہ الیکشن کمیشن ایک سے دو دن میں ہماری درخواست پر فیصلہ کر دے گا،مریم نواز سے انتخابی مہم نہیں چل رہی ،تمام حلقوں میں لیگی ورکر ان کے ساتھ نہیں اس لیے انتخابی مہم کے لئے آدھی کابینہ سے استعفیٰ دلوانا پڑا،ایکس اور وائے کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ کچھ نہ کریں،ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے، اگر انقلاب کو روکا گیا تو حالات مختلف ہوں گے۔
۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک انقلاب کے لیے تیار ہے، چاہتے ہیں کہ ووٹ سے انقلاب کی طرف بڑھیں، ملک کی اشرافیہ کو حالات سمجھنے کی ضرورت ہے، ووٹ کے ذریعے تبدیلی عوام کا حق ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہی واحد راستہ ہے، ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے، اگر انقلاب کو روکا گیا تو حالات مختلف ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دھاندلی کا بیانیہ بار بار سامنے آ رہا ہے، مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، دیگر حلقوں میں بھی ہمارے لوگوں کو ہراساںکیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 22 تاریخ کو حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں ہوں گے، حمزہ شہباز ابھی خانہ پری کے لیے ہیں۔فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ رانا ثنا اللہ گھنٹہ گھر چوک میں ایک گھنٹہ کھڑے ہو جائیں تو پورے فیصل آباد کے شناختی کارڈ بلاک کرنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں 150 روپے فی لیٹر ہونی چاہئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے‘ […]

  2. […] نیوز) پی پی 7 کہوٹہ میں لیگی امیدوار کے ووٹ بڑھ گئے، کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔تفصیلات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.