وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردئیے گئے
لاہور (مسائل نیوز) اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردئیے،عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کرلیا، عدالت نے وزیراعظم اور انکے بیٹے کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے گزشتہ سماعت کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری حکم میں سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200کنال زرعی اراضی قرق کردی ، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا ،سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں شئیرز اور 29 بینک اکائونٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی آفیسر کی جانب سے کہا گیا کہ سلیمان شہباز کی دیگر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائیں ، اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 500شیئرز بھی قرق کردیے گئے۔