چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا، فرخ حبیب
اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایایہ این آر او ٹو پلس ہوگیا۔
تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے قومی اسمبلی سے دوسرا نیب ترمیمی بل منظور کرنے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا ہے یعنی این آر او ٹو پلس ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ترمیم کے مطابق اب 50کروڑ کی کرپشن کو کرپشن نہیں سمجھا جائے گا اور نیب تحقیقات نہیں کرسکے گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ نیب عدالت کے ججز اب صدر کے بجائے حکومت میں موجود چور لگائیں گے ،یعنی بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے۔
[…] وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جو مرضی آڈیو لیک نکال لیں سائفر ایک حقیقت […]
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں تو […]