MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ مارویہ ملک 2018 میں پہلی بار نیوز کاسٹر کے طور پر ٹی وی پر آئیں ۔

- Advertisement -

مارویہ ملک پر گزشتہ رات لاہور کے علاقے کینٹ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر واپس آرہی تھیں۔مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر کسی اور جگہ منتقل ہوگئیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.