MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مغربی معاشروں میں موجود غلط فہمیوں کو کم کرنے کیلئے عمران خان کا کردار بروقت اور مناسب تھا، مولانا شیرانی

1 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مسالمت آمیز بقائے باہمی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر ایک متفقہ میثاق کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے تعلیمات سے متعلق مغربی معاشروں میں موجود غلط فہمیوں کو کم کرنے کیلئے اپنے دور اقتدار میں عمران خان کا کردار بروقت اور مناسب تھا لیکن اس سلسلے میں مزید اقدامات اور کوششوں کی ضرورت موجود ہے اور اس سلسلے پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے بین الاقوامی تعارف کو بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر رابطوں کا تسلسل قائم رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ابلاغ کے جدید ذرائع نے دنیا کے تمام انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے لیکن جس طرح مختلف اکائیوں پر مشتمل ممالک میں جغرافیائی وحدت کے باوجود فیڈریشن کی صورت میں ہر اکائی کے مستقل شناخت اور ترجیحات کو تسلیم کیا جاتاہے اسی طرح دنیا کے تمام انسانوں کے گلوبل ویلیج کے عالمی وحدت کا حصہ بننے کے باوجود تمام مذاہب تہذیبوں نظریات نسلوں اور اقوام کے اپنے مخصوص مذہبی تہذیبی ثقافتی خصوصیات کا بھی احترام ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جے یو آئی پاکستان امت مسلمہ کی علمی اور سیاسی مقدمے کی تیاری کیلئے آمادہ ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو حاصل اپنی عملی بین الاقوامی تعارف استعمال کرکے اقوام متحدہ کے فورم پر اس ایجنڈے کو زیربحث لانے کیلئے دونوں اتحادی جماعتوں کو مل کر مساعی کرنی ہوں گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس تجویز کے ساتھ اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تصور کے تفصیلی خدوخال وضع کرنے کیلئے عنقریب جے یو آئی پاکستان کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائے گی جے یو آئی پاکستان کے وفد میں کے پی کے کے صوبائی امیر مولانا شجاع الملک بلوچستان کے صوبائی ناظم مالیات حاجی سید قاسم شاہ آغا مفتی سخی بہادر حافظ سید امیر محمد مولانا دوست محمد موسیٰ خیل اور عبدالہادی اخندزادہ شامل تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جماعت اداروں کا نام ہے قیادت کے ذمہ دار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.