MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز ویڈیوز کا ذکر کرکے دھمکاتی اور بلیک میل کرتی ہیں ‘بابراعوان

3 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما و ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کو’’ بنانا نہیں شریفانہ ری پبلک’’ بنانا چاہتے ہیں مریم نواز ویڈیوز کا ذکر کرکے دھمکاتی اور بلیک میل کرتی ہیں، مریم نواز ایک ہفتے پہلے توعمران خان کو درس دیتی تھی کہ عدلیہ کا فیصلہ مانو ،اب وہی عدلیہ ہے تو اب کیوں دھمکیاں دے رہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزرا اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمیشہ عدالت پر حملہ ایک طرف سے ہوا ہے۔ یہ پاکستان کو’’ بنانا نہیں شریفانہ ری پبلک’’ بنانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز ویڈیوز کا ذکر کرکے دھمکاتی اور بلیک میل کرتی ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ ان کی فیکٹریوں میں ایسی ایسی ویڈیوز ہیں جن کی گونج دنیا بھر میں ہے۔
مریم نواز ہر شخص کو کہتی ہیں میرے پاس ویڈیوز ہیں۔ ان کی فیکٹری میں ایسی آڈیوز بنتی ہیں کہ لوگ یقین کرلیتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اتنی کاریگر ہے کہ آتے ہی اپنے کیسز ختم کرالیے اور اس کے لیے قانون کو اڑا کر رکھ دیا۔ عدالت بلاتی ہے تو یہ لوگ پیش نہیں ہوتے۔ یہ پاکستان میں عدلیہ کو بھی اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے مفاد کیلیے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ جیسے لوگ وزیر داخلہ ہیں اور اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مریم نواز آپ نے ہی کہا تھا عدلیہ کے فیصلے ماننے پڑتے ہیں۔ آپ ایک ہفتے پہلے توعمران خان کو درس دیتی تھی کہ عدلیہ کا فیصلہ مانو۔ بی بی یہ بھی وہی عدلیہ ہے تو اب کیوں دھمکیاں دے رہی ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا۔ ان کے بزرگوں نے اتفاق فاؤنڈری بنائی تھی۔ ان کو چاہیے سرکشی نہ کریں اور قانون کے سامنے سر جھکائیں۔ ہمیں عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔انہوں […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.