MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری سرکاری ٹی وی پر نہ دکھانے پر فواد چوہدری برہم

3 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری سرکاری ٹی وی پر نہ دکھانے پر فواد چوہدری برہم سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ حرکت کی گئی جسے معاف نہیں کریں گے، پرویزالٰہی تو وزیر اعلیٰ بن گئے مگر ریاست کی ذمے داریوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، فواد چوہدری کا بیان، تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری ایوان صدر سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نشر نہ کرنے پر برہم ہوگئے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ حرکت کی گئی جسے معاف نہیں کریں گے، پرویزالٰہی تو وزیر اعلیٰ بن گئے مگر ریاست کی ذمے داریوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جیل جا رہی ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

جب کہ ذلفی بخاری نے کہا کہ آصٖف زرداری بڑے سیاست دان ہیں یا عمران خان، یہ فیصلہ عوام نے کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ۔ سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد صدر مملکت نے حلف لیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ […]

  2. […] (مسائل نیوز)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے،رہنما تحریک انصاف نے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے میں اصل پرابلم یہ ہے کہ کئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.