MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر جنیوا کانفرنس بھیک تھی تو تیمور سلیم نے عمران کی تصویر لگا کر بھیک مانگی،بلاول بھٹو زرداری

3 193

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر جنیوا کانفرنس بھیک تھی تو تیمور سلیم نے عمران کی تصویر لگا کر بھیک مانگی۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ پارلیمانی طریقہ ہے، ماضی میں کسی ڈکٹیٹریا چیف جسٹس نے وزرائے اعظم کو گھربھیجا، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے پارلیمانی طریقے کو ہرکسی کو ماننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو اپنی انا، ضد اور سیاست کا شکارنہیں کرسکتے، عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی، جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو عمران خان نے تیمور سلیم جھگڑا کوکیوں نہیں روکا؟۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگروہ بھیک تھی تو تیمور سلیم جھگڑا نے توپریزنٹیشن میں عمران خان کی تصویرلگاکربھیک مانگی۔انہوں نے کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہویا اپوزیشن میں، قومی مفاد کوترجیح دینی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف […]

  2. […] نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیلشمنٹ ایک ادارہ بن گیا ہے اور آئین میں […]

  3. […] نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پورے ملک کو لے ڈوبے گی، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.