MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی، ریحام خان کی عمران خان پر تنقید

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔

ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دئیے گئے بیان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ 3 ماہ قبل کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی۔

- Advertisement -

جس کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ آپ یہ بتائیں کہ چار سال قبل آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.