MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشین، دو بھائیوں پر قاتلانہ حملے کی کوشش، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کے حکم پر ملزمان پر ایف آئی آر درج

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ،پشین (مسائل نیوز) کوئٹہ، پشین سے غریب کانسٹیبل اور وارڈ مین بھائیوں پر ظلم / قتل کی کوشش اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کمزور/غریب عوام کا حقیقی سہارا / دونوں متاثرہ بھائیوں کے لیے ساجد ترین ایڈووکیٹ کا اہم اقدام ۔۔

دو روز قبل پشین کے علاقے میں رہنے والے عبدالرحمن علی زئی/داؤد علی زئی نامی بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا گیا ، کانسٹیبل بھائی پشین جبکہ دوسرا بھائی کوئٹہ میں زخمی ہوا۔
جب ایک بھائی دوسرے بھائی کو کوئٹہ ہسپتال لے آیا

متاثرہ خاندان نے ملزمان کے خلاف شکایت درج کرانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ نہیں کر سکے کیونکہ ملزمان بااثر تھے۔
اس واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان نے پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین سے رابطہ کیا / انکے دفتر چلا گیا اور واقعے کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

- Advertisement -

جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے فوری طور پر پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔ اور ان سے کہا کہ وہ جلد از جلد رپورٹ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور ایف آئی آر درج ہونے تک پولیس سے رابطے میں رہیں۔

جس کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اور ملزمان کے خلاف عدالتوں میں بھی تمام ضروری کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ خاندان نے پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین کا شکریہ ادا کیا جبکہ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.