MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کرنے کی بجائے 3 ایم پی او میں رکھنا پنجاب پولیس کے حوالے کرنا ظلم و زیادتی ہےمحمد آصف ترین

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کرنے کی بجائے 3 ایم پی او میں رکھنا ظلم و زیادتی ھے عمران خان کا سیاسی مقابلے نہیں کرسکے تو پی ٹی آئی کے عہداداران کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا جارہا ہے جس سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہونگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ترین نے حسان نیازی کے پشیی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ حسان نیازی کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے ایف آئی آر میں نامزد کیا جو اس دن حسان نیازی ایئرپورٹ تو کیا بلوچستان میں بھی موجود نہیں تھے لیکن پھر بھی انکو غیر قانونی طور اس ایف آئی آر میں نامزد کیا اور انہوں کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جس کو آج کوئٹہ کچہری میں پیش کیا اور عدالت نے انکے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی لیکن اس کے باوجود انکو 3 ایم پی او میں رکھا اور پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو غیر قانونی او غیر آئینی ھے ہم حسان نیازی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں امپورٹڈ حکومت جب عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلے نہ کرسکے تو پی ٹی آئی عہداداران و کارکنان کو پابند سلا سل کرکے ڈرایا جارہا ہے لیکن تحریک انصاف کے سپاہیوں کا عزم ان جیسے منفی ہتھکنڈوں سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین اور دیگر ممبران نے سینئیر قانون دان اور چئیرمین لیگل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.