صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ کی اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم
کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں تجارت کو فروغ دینےکے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان بین الاقوامی تجارت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ہے۔ پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور مثبت تبدیلی لانے اور عام آدمی کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے مسلم ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قریبی خطے اور مسلم ممالک کے درمیان تجارت پر توجہ دینے اور مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ سی پیک تمام ممالک کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ مسلم امہ معاشی ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتا ہیں۔مسلم ممالک کے تاجروں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں۔اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ وقت کا تقاضا بھی ہے۔