MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحیح وقت پر درست فیصلوں سے ملک کو مستحکم کریں گے، صدر مملکت

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں، صحیح وقت پر درست فیصلوں سے ملک کو مستحکم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں۔
صدر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم نےکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ قوم آج بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 146واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے، اس سلسلے میں کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو جنرل سلام پیش کیا اور انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کیے جب کہ تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کےحوالے کیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)صدر مملکت نے حکومت اور اپوزیشن کو اپریل یا مئی میں انتخابات کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.