MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

0 640

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید جب کہ فائرنگ سے میجر عمر زخمی ہوگئے، فورسز کی موثر کارروائی میں دہشت گرد قریبی پہاڑیوں مین فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں، پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو ان سے بھرپور طاقت سے نمٹا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرچند روز میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی وادی سوات میں مبینہ موجودگی کی غلط فہمی پھیلائی گئی،سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں ، پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں، عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو ان سے بھرپور طاقت سے نمٹا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.