وزیراعظم بننے کے بعد ملکی معیشت اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا پتا چلا: عمران خان
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم بننے کے بعد ملکی معیشت اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا پتا چلا۔ معیشت کی ترقی کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال مخالفین نے پارلیمنٹ چلنے نہیں دی، سیاسی غیریقینی کی صورتحال بنائے رکھی، چیئرمین پی ٹٰ آئی عمران خان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم بننے کے بعد ملکی معیشت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور دیگر معاملات کا پتا چلا۔
انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے دوران معیشت سیکھ لی ہے ، اگلی بار تیاری کر کے آئیں گے۔ اسلام آباد میں معیشت سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال مخالفین نے پارلیمنٹ چلنے نہیں دی، سیاسی غیریقینی کی صورتحال بنائے رکھی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلی بار حکومت ملی توایسے فیصلے کریں گے جوآج تک نہیں کیے۔