اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طورپر بند کرے۔تحریک لبیک اسلام
مشرق وسطی کا ناسور اور امریکی بغل بچہ اسرائیل ایک بار پھر فلسطینوں پر آتش کی بارش کررہاہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام اسلام ضلع خاران کے امیر علامہ خدا بخش حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے نائب امیر حافظ خادم حسین،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے ناظم اعلی علامہ مخلص حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے نائب ناظم حافظ حبیب الرحمن،ضلعی خازن زبیر احمد،حسین علی،ضلعی ترجمان حافظ محمد اسلم رضوی،ودیگرنے کہا ہے کہ تحریک لبیک اسلام اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ خون مسلم کی ارزانی دیکھئے کہ کشمیر،میانمار اور فلسطین میں کئی دہائیوں سے اسے پانی کی طرح بہایا جارہاہے،جوروتعدی کا کوئی ایسا حربہ نہ ہوگا جو مسلمانوں پر نہ آزمایا گیا ہو لیکن اقوام متحدہ سمیت دنیا کی کسی تنظیم کو اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔انہوں نے کہا مشرق وسطی کا ناسور اور امریکی بغل بچہ اسرائیل ایک بار پھر فلسطینوں پر آتش وآہن کی بارش کررہاہے۔جس سے بیگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ پچاس سے زائد ممالک اور رہنما گرج دار تقاریر تو کرتے ہیں عملا کچھ نہیں کیا جاتا۔اسرائیل اسی لئے فلسطینیوں پر قہر ڈھا تا ہے کہ جانتا ہے امہ اسکے رہنما محض نعروں پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔بلکہ اب تو کئی مسلم ممالک کے اسرائیل سے باقاعدہ مراسم بھی قائم ہوچکے ہیں،مسلم امہ کو اب کشمیر،میانمار اور فلسطین کیلئے کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
[…] نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک […]