MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید احمدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے

1 181

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)این اے 62راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 62راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جبکہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔شیخ رشید کو سکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پیش نہیں کیا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ شیخ رشید کو سیکیورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔شیخ رشید احمد کے نمائندے نے سکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ضمنی الیکشن کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.