مسلم لیگ (ن)کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ عمران خان کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سر کیوں لیں؟مریم نواز شریف
اسلام آباد(مسائل نیوز)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری پارٹی کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اپنے سر کیوں لیں؟۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج جو بھی ملکی حالات ہیں ان کی وجوہات کا ایک ہی نام ہے اور وہ عمران خان ہے ، میں نے کل بھی پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ عمران خان کو جانے دیں عوام میں لوگ خود پوچھیں گے کیونکہ آج ڈالر 190پر اس کی وجہ عمران خان ہے ،آج مہنگائی عروج پر اس کی وجہ عمران خان ہے ۔
- Advertisement -
نائب صدر مسلم لیگ (ن )کا کہنا تھا کہ نیب میں میری اپیل کو ایک سال ہو نے کو ہے،میں نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں درخواست دی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پر میری درخواست پر سماعت ہوں ،کبھی کہاجاتا کہ کورونا ہو گیا، کبھی وکیل تبدیل ہو جاتا ، بات یہ ہے کہ ان کے پاس میرے ثبوت نہیں ہیں ۔10 مہینے بہت ہوتے ہیں ثبوت تلاش کرنے کیلئے ثبوت نکال کر ججز کے سامنے رکھتے ، میری چیف جسٹس اطہر من اللہ سے اپیل ہے کہ اگر نیب کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں ہیں تو نیب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،نیب کی اس اذیت کا نوٹس لیں ،” جسٹس ڈلیڈ از جسٹس ڈنائیڈ“،میں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو مجھے ٹانگ دیں اگر نہیں کیا تو نیب کو اس کیلئے جواب دہ ہونا ہو گا
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہی موجودہ مسائل کا واحد حل ہے ،مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی اس لیے پاکستان کے عوام سے کہوں گی کہ جب بھی الیکشن ہوں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے جتوائیںتا کہ وہ پاکستان کی خدمت کر سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی سازش پاکستان کیخلاف عمران خان کی شکل میں ہوئی ہے اتنی بڑی سازش پوری دنیا مل کر بھی نہیں کر سکتی،لوگ جانتے ہیں کہ ڈالر عمران خان کی وجہ سے 190پر پہنچا، آج جو مہنگائی ہے یہ عمران خان کی وجہ سے ہے اور لوگ یہ جانتے ہیں اب آپ کا مہنگائی کا چورن نہیں بکے گا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے، جنید صفدر کی گرفتاری کی تردید سامنے آ […]
[…] نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر […]