MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہلم ؛ 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی‘ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

2 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جہلم (مسائل نیوز)صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر اسلحے کے زور پر 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے ، ملزم زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بناتا رہا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
اس واقعے کے حوالے سے ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور لڑکی ایک ہی محلے کے ہیں اور جو بھی ہوا باہمی رضا مندی سے ہوا۔ ادھر مظفر گڑھ میں پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ، ڈی پی او نے بتایا کہ چار ملزمان نے 13 جون کو ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی، 14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کر دیا تھا، ملزمان نے خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
خیال رہے کہ مظفر گڑھ میں درندگی کی انتہا ہو گئی تھی جب ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، ایک ڈاکو نے 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بیایااور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے، متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔
چند روز قبل چند روز قبل قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ظہور احمد اپنے پندرہ برس کی بیٹی اور پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پتوکی چونیاں بائی پاس پر روک کرپہلےلوٹ مار کی اور پھرانہیں کھیتوں میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو رسیوں سے باندھا اوران کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں کوآتا دیکھ کرڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) صادق آباد میں مدرسے کے اندر ایک ہفتے میں پانچ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق […]

  2. […] (مسائل نیوز) فیصل آباد میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کی بیٹی کی چار دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔اسلام آباد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.