ڈنکی چھوڑیں، 17ہزار میں یورپ جائیں! پاکستانیوں کیلئے ترکی کا ویزہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ
ترکی (مسائل نیوز)ترکی اپنی تاریخی خوبصورتی، جدید طرزِ زندگی اور قدرتی مناظر کی وجہ سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ اگر آپ ترکی کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس عمل کے لیے چند بنیادی مراحل مکمل کرنا ضروری ہیں۔
پاکستان سے ترکی کے تمام ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ ایپلی کیشن سینٹرز کے ذریعے جمع کروائی جاتی ہیں جو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں قائم ہیں۔
ترکی کا سفارتخانہ براہِ راست ویزہ درخواستیں قبول نہیں کرتا، اس لیے تمام درخواست دہندگان کو انہی مراکز کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرانی ہوتی ہے۔
درخواست جمع کروانے کے لیے چند اہم دستاویزات درکار ہوتی ہیں جن میں شامل ہیں، پاسپورٹ، حالیہ تصاویر، بینک اسٹیٹمنٹ، ٹریول ہیلتھ انشورنس کا ثبوت، ہوٹل بکنگ کی تصدیق شدہ کاپی اور واپسی کی فلائٹ ٹکٹ۔ درخواست کے دوران بائیومیٹرک تصدیق یعنی انگلیوں کے نشانات بھی لیے جاتے ہیں۔
- Advertisement -
ویزہ فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کی جاتی ہے جس کا تعین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پچھلے دن کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ہوتا ہے۔ موجودہ شرح کے مطابق سنگل انٹری ویزہ کی فیس 60 امریکی ڈالر جبکہ ملٹی پل انٹری ویزہ کی فیس 190 امریکی ڈالر ہے۔
اناطولیہ ویزہ سینٹر کی جانب سے ایک سروس فیس بھی وصول کی جاتی ہے، جو درخواست کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
عام درخواستوں کے لیے یہ فیس کم جبکہ وی آئی پی پروسیسنگ کے لیے تقریباً 65 سے 80 ڈالر تک ہوتی ہے، جس میں تیز تر سروس اور اضافی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
درخواست جمع ہونے کے بعد ترک حکام اس کی جانچ کرتے ہیں، جس کا عمل عموماً چند ہفتے لیتا ہے۔
اگر تمام دستاویزات مکمل ہوں تو پاکستانی شہری بآسانی ترکی کا سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس حسین ملک کی تاریخ، ثقافت، کھانوں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔