MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

استعفوں کی منظوری کی پلاننگ، پی ٹی آئی وزیراعظم، وزراء کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی

1 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کی پلاننگ،پی ٹی آئی وزیراعظم، وزراء کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔ پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس میں تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، وزراء کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔
مخصوص استعفوں کی منظوری سے متعلق اسپیکر کی بدنیتی ظاہر ہو گئی۔کل تک آڈیو کی ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گی۔آڈیو ٹرانسکرپٹ کا فرانزک کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔جبکہ سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہوئی،آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی سوالیہ نشان ہے،حکومت ہیکرز سے ڈیٹا خریدنا چاہتی ہے۔اگر حکومت اسے خرید بھی لے تو کیا ثبوت ہے اس کا مزید استعمال نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیومیں مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پر مریم نواز اور شہبازشریف کی گفتگو سب کے سامنے ہے۔وزیراعظم آفس سے کوئی بھی بات کسی بھی وقت باہر جاسکتی ہے،ہیکر کا کہنا ہے کہ دھمکا خیز آڈیو تو ابھی جاری نہیں کی گئی۔
وزیر اعظم کا دفتر بھی سائبر سیکیورٹی کے حوالے بہت کمزور ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ اس وقت خوفزدہ ہیں اور وہ ان آڈیوز کو خریدنے چاہتے ہیں،وزیراعظم کی 140 گھنٹے کی آڈیوز سیل پر لگی ہوئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیانات سنے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں 20 اگست سے جتنی بھی گفتگو ہوئی،وہ آڈیوز ڈارک ویب پر موجود ہیں۔وزیر داخلہ نے خود کہا کہ وزیر اعظم ہاؤ س غیر محفوظ ہے جہاں ہر چیز لیک ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا ہے، درخواست میں موقف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.