MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کو کاروباری گروپوں نےکروڑوں روپے چندہ دیا: تحقیقات میں انکشاف

0 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی کو کاروباری گروپوں نےکروڑوں روپے چندہ دیا: تحقیقات میں انکشاف۔ ایف آئی اےکی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیک اورخفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپوں کی جانب سےکروڑوں روپےچندہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کونوٹس بھیج دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اےکی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اکاؤنٹس کوآپریٹ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) تحقیقات کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.