بلوچستان سندھ سیلاب سے ڈوب چکے ہیں مرکزی و صوبائی حکومتوں کو ڈوبے بلوچستان سندھ صوبے نظر نہیں آرہے ہیں،میر بیبرگ خان رند
ڈھاڈر(مسائل نیوز) رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سیاسی رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ بلوچستان سندھ سیلاب سے ڈوب چکے ہیں مرکزی و صوبائی حکومتوں کو ڈوبے بلوچستان سندھ صوبے نظر نہیں آرہے ہیں بلکہ اپنی ڈوبتی سیاست اور کرسی پر لگے ہوئے ہیں جس کی سخت مزمت کرتے ہیں یہ بات سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے رند گڑھ چاکر ماڑی میں سیلاب سے متاثرہ آئے لوگوں سے ملاقات میں کہی۔ اسموقع پر سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے نصیر آباد جعفر آباد دیگر مقامات سے آنے والے سیلاب متاثرین کو اپنی زمینوں میں رہنے کے لیے جگہ فراہم کی انہوں نے کہاسیلاب سے پورے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تمام اضلاع آفت زدہ اور وہاں کے باشندے مصیبت میں گہرے ہوئے ہیں جانی نقصان ہوا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرین کی بحالی کے لئے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے لوگوں کے املاک ضائع ہوئے ہیں ہزاروں کنبے بے گھر اورچھت خوراک و علاج کے منتظر ہیں ایسے میں حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اور توانائیاں بلوچستان پرصرف اور فوری طور پر بڑے پیکج کا اعلان کرنا چاہیئے ا نہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرین کی بحالی کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی ہے وفاقی نمائندوں اور بلوچستان حکومت سے اپیل ہے اور انہیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں اور وہاں کی نازک صورتحال سے اپنے آپ کوآگاہ کرنا ہے حکومت کو اپنی تمام ترمصروفیات ترک کرکے بلوچستان کے عوام کی امداد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے انہوں نے کہا کہ تمام علاقے آفت زدہ ہیں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں ہزاروں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں لوگوں کے گھر املاک تباہ و برباد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے کھڑی فصلات کو نقصان پہنچا ہے لوگوں کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں بچا ہے سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں ہیں زمینی رابطہ منقطع ہوچکاہے عوام کی بحالی کے لئے جنگی بنیاد پر اقدامات کرنے ہونگے حکومتوں کو سنجیدہگی کا مظاہرہ کرکے عوام کی بحالی کے لئے اپنی تمام تر توجہ مبذول کرانا ہوگا اور جتنے بھی وسائل حکومت کے پاس ہیں وہ سب عوام کی بحالی پر خرچ کرنے ہونگے تاخیری اور دیر کسی بھی بڑے الیمہ کا سبب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور ہمیں بھی عوام کی فکر لاحق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان رند قومی اتحاد عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گی ان کی امداد اور بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو بالکل بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے محدود وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کی خدمت اور ان کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔