MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لوگ باہر نکل آئے ‘ ٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوا تو پی ٹی آئی کو کوئی ہرا نہیں سکتا ؛ فواد چوہدری

1 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ باہر نکل آئے ‘ ٹرن آؤٹ 50 فیصد ہوا تو پی ٹی آئی کو کوئی ہرا نہیں سکتا ، جتنے گرفتار کریں ، جتنا زور لگانا چاہیں لگائیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی ، کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لیے لوگ باہر آئے ہیں ، پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے تاہم چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے ، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ پر پہنچیں اور فرض ادا کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف امن و امان کے ساتھ ووٹنگ چاہتی ہے ، قوم نے ووٹ سے انقلاب کا راستہ اختیار کیا ہے اسی لیے پنجاب میں عام انتخابات جیسا ماحول ہے ، ٹرن آوٹ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لیے باہر آئے ہیں اور پنجاب اسمبلی سے استعفے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ، کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔

ادھر صوبہ پنجاب پر حکمرانی کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے فیصلہ کن معرکے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا جہاں وہ ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے رہے ، اس دوران تحریک انصاف پر طنزیہ حملے بھی جاری رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پے در پے کیے گئے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں ، ووٹ کا حق استعمال کریں ، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے ، بزرگ، مائیں اور مرد و خواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا ، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں ، جھوٹ بولنے اور 100 یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف واضح فیصلہ سنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دورکی کرپشن ، نا اہلی ، معاشی تباہی ، مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیے گا کیوں کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا ، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا ، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی ، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی ، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی انا، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ، اس طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی،اور وفاقی وزیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.