MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کااشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10سی15فیصد کمی کا اعلان

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں پرچون سطح پر چینی ، بیسن ، دال چنا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فی الفور اپنے طو رپر 10سی15فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا ۔
اجلاس میں چیئرمین رانا منظور، صدر حافظ عارف، سینئر نائب صدر شیخ ریاض سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔ طاہر ثقلین بٹ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق چینی کی پرچون سطح پر قیمت 90کی بجائی84روپے فی کلو کر دی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں80روپے روپے فی کلو تک لائی جائے گی ، اسی طرح بیسن،مشروبات،دال چنا، سفید چنے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی فی الفور 10سی15فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وژن رکھنے والے تاجر دوست سیاسی رہنما ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہے اور جس قدر ممکن ہو سکا ہم عوام کو مزید ریلیف دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تھوک مارکیٹو ں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے میکنزم لایا جائے اور ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کے مطابق نرخ نامے کا اجراء کرے تاکہ دکاندار اپنے بچوں کا پیٹ پا ل سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.