MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سکیورٹی رسک بن چکے،احسن اقبال

0 506

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23مارچ کو تبدیلی کا مارچ ہوگا،اپوزیشن حکومت کے ظلم کے آگے ڈٹی ہوئی ہے،،آئندہ عام انتخابات میں کوئی پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا کیونکہ لوگ سیاسی خود کشی سے بچنے کیلئے عمران کی سیاست سے پرہیز کریں گے۔ شیخ رشید کو سنجیدہ نہ لیا کریں پہلے وہ شادی تو کر لیں، چار لوگوں کو مائنس کی بات کا فیصلہ (ن)لیگ نے کرنا ہے،

- Advertisement -

فارن فنڈنگ تحقیقات میں اسٹیٹ بینک کا کلیدی کردار ہوگا، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں رعایتیں حاصل کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس طرز کی خود مختاری دی ہے، عمران خان سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،حکومت کوشہباز شریف فوبیا ہوگیاہے،لکھا ہو اہے کہ نواز شریف صحت یاب ہوں گے تب ہی آئیں گے،آج تک حکومت نے قدم نہیں اٹھا یاکہ وہ عدالت جائے اور نوازشریف کو واپس لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سردار ایاز صادق او ردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ 13جنوری کا دن پارلیمانی سال کا سیاہ دن تھا، وزراءتعریف کرتے ہیں کہ حکومت نے ملک کو جنت بنا دیا حالانکہ ملک نالائق وزیروں کی جنت ہے،وہ وزیر جو گیس بحران کے ذمہ دار ہیں آج وہ لیکچر دے رہے تھے کہ کون سی پالیسیاں بہترین ہیں، فیل حکومت کے فیل وزیر چوتھے سال میں گزشتہ حکومت میں کیڑے نکال رہے ہیں، وزیر کہتے ہیں مافیاز ختم کر دئیے ہیں حالانکہ شوگر،آٹا کھاد،فارما،ڈالرز یا سٹاک مارکیٹ کے مافیازاس حکومت میں پیدا ہوئے،وزیر کہتے کسان زیادہ کھاد استعمال کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.