MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہو رکے نجی سکول میں طالبہ پر تشدد کا معاملہ، ڈی سی لاہور نے سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی

0 902

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)صوبائی دارلحکومت لاہور کے پوش علاقے میں واقع نجی سکول میں 4 طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈی لاہور انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے ، جس کے بعد ڈی سی لاہور نے سکول کی رجسٹریشن اگلی سماعت تک معطل کر دی ۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز “کے مطابق ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے ، جبکہ سکول کے امور دیکھنے کیلئے سی ای ایجو کیشن کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سکول انتظامیہ اور والدین کو اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی سکول میں طالبات کی جانب سے ساتھی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور پھر ان طالبات کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے تشکیل دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے جبکہ جہاں طالبہ پر تشدد کیا گیا اس حصے میں کیمرے بھی نہیں لگے ۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبات آپس میں دوست تھیں اور لڑائی کی وجہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے پارٹی کی ویڈیو دوسری لڑکیوں کے والدین کو بھیجنے پر ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.