MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی مدد سے جینڈر پروکیٹش سینٹرمیں مزید بہتری لائی جائے گی،آئی پولیس بلوچستان

0 462

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کوئٹہ بلکہ پورے صوبے میں اپنی نوعیت کے واحد خواتین سمارٹ پولیس اسٹیشن میں ڈے کیر سینٹر اور جینڈر پروکیٹش سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی مدد سے جینڈر پروکیٹش سینٹر میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا بھی افتتاح کیا ہے۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کو بتایا کہ خواتین کے لئے سمارٹ پولیس اسٹیشن میں ڈیجیٹل ایف آئی آر، جدید سافٹ ویئر ،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، سہولت مرکز، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس،ون ونڈو آپریشن،جیسے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے خواتین کو مزکورہ سہولیات میسر ہونگی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ آئی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ جینڈر پروٹیکشن سینٹر کا قیام خواتین کے تحفظ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔کرائم کے علاوہ متاثرہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے پروٹیکشن سینٹر بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جینڈر کی بات کی جائے تو اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کے تحفظ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تھانہ کلچرکی تبدیلی اور پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے تاکہ بلوچستان پولیس کو ایک سمارٹ فورس بنایا جا سکے آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ خواتین اور بچیوں کومحفوظ رکھنے میں نمایاں کردارادا کرے گی آئی جی پولیس نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن کا مقصد خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ مذکورہ سمارٹ وومن سنٹر میں ڈے کیر سینٹر کا قیام خواتین پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی سنبھالنے میں آسانی میسر ہوگی اور ان کے بچے  پر فضا ماحول میں  پرورش پاہیں گے
آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ پولیس اسٹیشن کا مقاصد میں سے ایک یہ بھی مقصد ہے کہ پولیس اسٹیشن میں خواتین عہدیدار، عورتوں سے متعلق معاملات کو سلجھائیں گے اور اسطرح سے خصوصاً ہماری خواتین بلاجھجک اس سمارٹ پولیس اسٹیشن میں آکر اپنی شکایت کا اندراج باآسانی کروا سکیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.