MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئندہ انتخابات نئی حکمت عملی کے ساتھ لڑوں گا،چوہدری نثار

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی چار بعد سیاسی منظر نامے پر واپسی ہوئی ہے۔ڈان اخبا رکی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار نے حال ہی میں دو مختلف حلقوں میں حامیوں سے ملاقاتوں کے بعد اعلان کیا کہ وہ سیاسی کھیل سے باہر نہیں ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے سابق کونسلر سعید نواز کے گھر پر اپنے پہلے اجلاس میں حامیوں سے خطاب میں کہا کہ وہ آئندہ انتخابات نئی حکمت کے ساتھ لڑیں گے اور اس کا اعلان الیکشن سے قبل کریں گے کہ وہ کس سیاسی جماعت اور کس حلقے کی نمائندگی کریں گے۔
چوہدری نثار نے واضح کیا کہ وہ آبائی سیاست کے خلاف ہیں اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کسی بھی حلقے میں بطور امیدوار میدان میں نہیں اتاریں گے۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ وہ پچھلے چار سالوں میں ’ گالی کی سیاست ‘ کا حصہ نہیں بنے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے حلقے بالخصوص اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے بہترین مفاد میں اپنے حقلے میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔

- Advertisement -

۔ اس سے قبل رواں سال 23 ستمبرکو ایک خبر تھی کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد گروپ کے قیام کے لیے ابتدائی ہوم ورک شروع کر دیا ہے، دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنے ہم خیال سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں آزاد حیثیت میں آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔اب تک کی صورتحال کے مطابق وہ خود بھی آزاد حیثیت میں آئندہ الیکشن لڑیں گے۔
جنوبی پنجاب سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود جن کے درمیان حال میں صلح ہوئی ہے وہ بھی نئی پارٹی اور اپنا گروپ قائم کرنے کے بارے میں مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں۔ الیکشن کے نزدیک کسی مرحلے پر آزاد گروپ اور جنوبی پنجاب کا مجوزہ گروپ متحد ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے دفتر بھی قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہفتے میں چار دن موجود ہوتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.