MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بالی وڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی ،دپیکا پڈکون

0 552

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) دپیکا پڈکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی۔میڈیا سے گفتگو میں دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا۔

- Advertisement -

دپیکا پڈکون نے کہا کہ میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں۔بالی وڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

دپیکا پڈکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.