MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے زبردستی روکنے کا عمل قابل مذمت ہے،مولانا حیدری

1 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سوراب(جی این ایم)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کا سیکولر پردہ چاک کرکے اس کی نام نہاد سیکولرزم شناخت زمین بوس کردی ہے، ہندوستان میں مظلوم مرد اور خواتین پر ظلم و جبر کے خلاف بالخصوص باحجاب خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر جمعیت علما اسلام کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم حجاب منایا جارہا ہے اور ملک کے کونے کونے میں اجتماعات اور ریلیاں نکالی گئیں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ لارجز میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کلب سوراب کے صدر شبیر احمد لہڑی مولانا عبدالحءبارانزئی سمیت ملاقات کرنے والے دیگر وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

- Advertisement -

وفد نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے زبردستی روکنے کا عمل قابل مذمت ہے مودی اور بی جے پی کے گماشتےاپنی متشددانہ پالیسیوں کے ذریعے نہ صرف سیکولر ہندوستان کا چہرہ مسخ بلکہ اپنے ملک کے اس آئین کو بھی پامال کررہے ہیں جس میں اس ملک میں رہنے والی اکثریت اور اقلیت تمام طبقات کو اپنے مذاہب پر عمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، مودی اس حقیقت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا کہ ہندوستان کی تشکیل اور اس کی تعمیر و ترقی میں وہاں کے بسنے والے مسلمانوں کا موثر کردار رہا ہے مگر آج مودی اپنی رجعت پسندی پر مبنی سوچ کے بل بوتے پر بھارت کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کرکے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے،

اقوام متحدہ،او آئی سی اور انسانی حقوق کے دعویدار تنظیمیں ہندوستان میں مسلم اقلیت پر ہونے والے مظالم روکنے کے لیے کردار ادا کریں اور بلاتاخیر اپنے وفود ہندوستان بھیج دیں جہاں مسلمانوں کے گاں کے گاں جلائے جارہے ہیں، ان کی دارالحکومت دلی جیسے بڑے شہر میں بھی سرعام بے بس مسلم اقلیت کے گھر جلاکر ان کی خواتین کی عصمت دری کی جاری ہے،جمعیت علما اسلام اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف حرکت میں آجائیں اور مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلم اقلیت پر روا رکھے جانے والی تشدد کے سلسلے کو بروقت روکنے میں کردار اد کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.