MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ میں عورت کا تقدس اور احترام بھی بھول گئی،پی ٹی آئی بلوچستان وومن ونگ

0 388

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کی وجہ سے روایت اور عورتوں کا احترام بھی بھول گئی ھے یہ بات پی ٹی آئی کی نیاز مین درانی سابقہ صدر نارتھ بلوچستان نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر شیرین مزاری کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کوہٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے سامنے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ میں عورت کا تقدس اور احترام بھی بھول گئی ھے آج پوری قوم کا شیرین مزاری سے اظہار یکجہتی انکے منہ پر طمانچہ ھے ملکی معیشت کی تباہی، چوری اور ملک کی خودمختاری کا سودا کرنے والے اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں آج شیرین مزاری کو غیر قانونی طور اور جس انداز سے گرفتار کیا گیا ہے اس سے صاف ظاہر ھے کہ امپورٹڈ حکومت نے اخلاقی اقدار اور روایات کا پامال کیا ھے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے آج شیرین مزاری کی گرفتاری کے خلاف پوری قوم بھرپور انداز نکلی اور مزمت کی یہ انکے منہ پر طمانچہ ھے پاکستان تحریک انصاف ایسے کسی بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.