بغیر ٹیسٹ اور کلیئرنس کےکسی بھی ڈرائیور کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا،زوہیب اللہ کبزئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)سیکرٹری ریجنلٹ رانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن زوہیب اللہ کبزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ لینے کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اورمسافروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈرائیوروں کی قابلیت او ر صلاحیتوں میں اضافے کے سلسلے میں ٹریفک قوانین کی جانکاری اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہترین حکمت عملی سے ہی مسافروں کی حفاظت کو یقینی اور کسی بھی خرابی کی صورت میں گاڈی کی فوری درستگی بھی ممکن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج
- Advertisement -
کویٹہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک سریاب سرکل عبداللہ شاہ،موٹر وہیکل ایگزامئنرکوئٹہ کامران خان،سپریٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی اور آر ٹی اے عملہ موجود تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں ڈرائیوروں کی قابلیت کو دیکھنا بے حد ضروری ہے اس سلسلے میں تمام ڈرائیوروں کی جسمانی،ذہنی اور تکنیکی قابلیت کو پرکھنا اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والوں کوہی ڈرائیونگ لائسنس دئیے جائیںگے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل میں میرٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔بغیر ٹیسٹ اور کلیئرنس کسی بھی ڈرائیور کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ ہماری غفلت اور لاپرواہی کئی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کوہی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہٹہ ڈویژن میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔