‘حکومت پریشر میں آ گئی’؟خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار نہ کرنے کا مشورہ
لاہور (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔
- Advertisement -
کیا حکومت پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پریشر میں آ گئی؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر میرے بس میں ہو تو کسی پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار نہ کروں، یہ خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جائیں، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل جانے کی ہدایات دے رہے ہیں، اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے۔ حکومت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی اپنائی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے۔
[…] انصاف عمران خان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہواہے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں […]
[…] نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے […]
[…] نیوز)وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ اتنا بڑا معاشی بحران ریلوے میں کبھی نہیں […]