MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اینٹی کرپشن پنجاب کا سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر چھاپہ، الماریوں میں چھپائی گئی رقم برآمد

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک بڑی کارروائی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی دوران ریمانڈ نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کرلئے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون سے یہ رقم اپنے قبضے میں لے لی۔محمد خان بھٹی کے گھر میں مختلف درازوں اور الماریوں میں پیسے چھپائے ہوئے تھے۔یہ رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکہ کی مد کمیشن وصول کی گئی تھی۔ اس رقم میں افسران کے تبادلوں کے عوض وصول کی گئی رقم بھی شامل ہے۔محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن 03/22 مقدمہ درج ہے۔محمد خان بھٹی پر تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.