اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب سے کچھ دیر قبل پہلے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 7.7 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز افغانستان سے 90 کلومیٹر دور تھا۔
بین الاقوامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے علاوہ ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے شدت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے جبکہ پشاور کی مساجد میں اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے کے وقت راولپنڈی کے بازاروں میں بھی بھگدڑ مچی۔
پنجاب
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلور کوٹ، کالا شاہ کاکو، واں بچھراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان ، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لودھراں اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
- Advertisement -
خیبرپختونخوا
پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زمین کی لرز کو محسوس کیا۔
اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے، جو دس سے پندرہ سیکنڈ کے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ادارے اور رضاکاروں کو الرٹ کریدا گیا ہے جبکہ ملک کے کسی بھی علاقے یا شہر سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بھارت
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ الہ آباد سمیت مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔