MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوم پاکستان کی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف واپس جانے لگے تو شہریوں نے گھیر لیا ، پھر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا کیا ؟ شاندار اقدام

1 495

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد میں آج یوم پاکستان کے موقع پر پروقار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے 10 سی طیاروں نے سلامی دی اور تقریب کا آغاز ہوا، صدر مملکت عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد مسلح افواج کے دستے سلامی دیتے ہوئے چبوترے کے سامنے سے گزرے، تقریب میں او آئی سی میں شریک تمام مہمانوں نے شرکت کی اور پاکستان کے مضبوط دفاع کا مظاہرہ دیکھا ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واپس جانے کیلئے سلامی کے چبوتر ے سے نیچے اترے تو تقریب کے شرکاءنے انہیں گھیر لیا اور ملاقات کرنے کی کوشش کی ، آرمی چیف کا چہرہ مسرت سے بھر گیا اور وہ عوامی ہو گئے، انہوں نے شہریوں سے مصافحہ کرنا شروع کیا ، اتنی دیر میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیکیورٹی کی مامور پاک فوج کے جوانوں نے پاک فوج کے سربراہ کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے گھیرا بنانے کی کوشش کی جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں پیچھے ہٹنے کا حکم دیا اور شہریوں میں گھل مل گئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف سے فنڈز کے جلد اجراء کے لیے وزیراعظم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.