مریم نواز کورونا وائرس کا شکارہو گئیں
لاہور(مسائل نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔مریم نواز پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھیں۔اس دوران انہوں نے مختلف شہروں میں جلسے بھی کیے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (آج) اتوار کو ہو گی۔ 14 اضلاع کے ان 20 حلقوں کے 45 لاکھ96 ہزار 873 رجسٹرڈ ووٹر 175 امیدواروں میں بقیہ مدت کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو پنجاب میں موجودہ اسمبلی کی بقیہ مدت کیلئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پی پی 7 راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 295 ہے جہاں 266 پولنگ سٹیشن اور 789 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، اس حلقے میں 6 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔
- Advertisement -
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
پی پی 83 خوشاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 428 ہے جبکہ یہاں 215 پولنگ سٹیشن اور 626 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ اس حلقہ میں 10 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی پی 90 بھکر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 960ہے جبکہ یہاں 181 پولنگ سٹیشن اور 583 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اس حلقہ میں نو امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی پی 97 فیصل آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 884 ہے جبکہ یہاں 168 پولنگ سٹیشن اور 550 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اس حلقہ میں 12 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی پی 125 جھنگ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 571 ہے جبکہ یہاں 185 پولنگ سٹیشن اور 452 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
[…] نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج فارن فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ سر پر نہ […]