MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن میں الیکٹرانک مشین کے استعمال کے حوالے سے قوانین بنائے جارہے ہیں، قاسم سوری

0 479

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ الیکشن میں الیکٹرانک مشین کے استعمال کے حوالے سے قوانین بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال کے دوران بہت سے نئے قوانین بنائے گئےہیں، بلوچستان عوامی پارٹی اکثریتی جماعت ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، بلوچستان کی عوامی پارٹی کی اکثریت نے جام کمال کے بجائے عبدالقدوس بزنجو پر اعتماد کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

قاسم سوری نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان بہترین حکمت عملی کے باعث باہر آیا، پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی دی جائے گی، کسانوں کو بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے، ہر ملک میں سائبر حملے ہوتے ہیں ہمیں ٹیکنالوجی میں شدت لانی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.