MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پون سنگھ کے مداح بھارتی اداکارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘

- Advertisement -

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ہی ان کی اہلیہ نے ان پر بے وفائی اور دیگر خواتین کے ساتھ ناقابل قبول تعلقات کے الزامات عائد کیے ہیں۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ان تمام دھمکیوں کے اسکرین شاٹس شو کے مالکان کو بھیجے ہیں۔ آہانا کے مطابق ’’میں نے پوچھا کہ مجھے دھمکیاں کیوں مل رہی ہیں؟ میں نے تو ایسی کوئی بات نہیں کہی تھی، نہ کسی کو گالی دی اور نہ ہی کچھ اور کہا تھا۔‘‘

پون سنگھ اور آہانا کومرا نے شو کے بعد میں اسٹیج پر ایک دوسرے سے معذرت کرلی تھی، لیکن پون سنگھ کے مداحوں نے اداکارہ کو معاف کرنے سے انکار کردیا۔ وہ سوشل میڈیا پر آہانا کو شو سے نکلوانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.