اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے زخم دکھا دیے
کراچی (مسائل نیوز) اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ پہنچادیا گیا۔ملیر کورٹ پیشی پر حلیم عادل شیخ کے پیر میں تکلیف ہوگئی۔اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اٹھاکر عدالت تک پہنچایا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دھکم پیل میں پیرمیں تکلیف بڑھ گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں مجھ پر تشدد کیاگیا،میرا گلہ دبایا گیا۔
اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےٹانگ پر چوٹ بھی دکھائے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ ٹانگ پر زخم ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کی ایک ویڈیو میں سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے زخم دکھاتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ انوسٹیگیشن افیسر نے تشدد کیا اور گلہ دبایا، میری ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ہے، میری ٹانگ کو تکلیف دی گئی۔
۔
گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کرلئے گئے تھے۔عدالتی احکامات پر حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا تو انہیں فوری طور پر پولیس نے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کیلئے جمع ہونے والے کارکنان نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی، حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد دوسری گاڑی میں لیجانے کی کوشش کی گئی تو کارکنان نے جیل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔اس سے قبل حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں درج کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہورہے ہیں ،12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے تھے جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کیا گیا تھا
[…] (مسائل نیوز) حلیم عادل شیخ کی گرفتاری میں مزاحمت کرنے کے الزام میں 2 اراکین اسمبلی […]