پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے،حاجی طور اتمان خیل
لورالائی(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے وزیر اعظم عمران خان کے 23فروری سے دورہ روس کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے دوران دو طرفہ تعلقات مستحکم اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے کئی اہم شعبوں میں معاہدوں سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ،پاکستان روس سے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ دورے سے ماضی کی تلخیاں دور اور اچھے روابط کے شروعات ہونگی ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں بغیر کسی ایجنڈے کے ملک میں تحریک چلاکر ملک کو ترقی کے ثمرات سے محروم کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہیں ،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے، ملک میں جمہوریت کو فروغ مل رہا ہے کوئی کام آئین کے دائرے کار سے باہر کا سوچ بھی نہیں سکتے ،
ملک میں صدارتی نظام کی باتیں محض مفروضوں پر مبنی ہیں ،ملک میںپارلیمانی نظام کے تحت تمام ادارے کام کررہے ہیں ،حکومت فوج عدلیہ سمیت تمام ادارے آزادی کے ساتھ مکمل فنکشنل طور پر اپنی خدمات بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، کوئی ادارہ کسی اور ادارے میں مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں اور اپنی آئینی معیاد پوری کرینگے جس سے جمہوریت اور اسمبلیاں مضبوط ہونگی ،ملک میں اپوزیشن صرف کرسی تک پہنچنے اور کرپشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے تحریک چلا نا چاہتی ہیں ،