MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان ہائیکورٹ ،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، یہ درخواست پی ٹی آئی کے انصاف لائرز فورم کے آرگنائزر اقبال شاہ نے دائر کی تھی۔درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس بے بنیاد ہے، وقوعہ بھی یہاں نہیں ہوا جب کہ ایف آئی آر کے اندراج میں قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اس جرم کے تحت جتنے مقدمات درج ہیں سب کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔اس کے علاوہ عدالت نے آئندہ سماعت تک عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی اور درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کرکےمرتضیٰ بھٹوکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.